Know Thyself

Power is Sharing Knowledge. Either Its about Fashion, Food, Heath, Travelling, or Education in a Simple and Easy to read and understand by anyone interested. Come to my world, here u get update on whats in whats out on all PR and Collab DM #befmflover Follow me on Instagram https://www.instagram.com/be.fmf.lover/

Thursday, 30 May 2019

ڈالر اور پاکستانی عوام اور ٹرک کی بتی

ڈالر اور پاکستانی عوام اور ٹرک کی بتی :

آج ہماری کرنسی اس کی اصل قدر پر آچکی ہے۔ جسے مصنوعی طور پر گذشتہ 5/7 سال تک اونچی سطح پر رکھا گیا۔ 

آئیے جانتے ہیں روپیہ کا ڈالر کے مقابلے میں ریٹ کم(قدر کم ہونا) ہونا کس کس کے لئے نقصان دہ ہے:

1۔  کوئی بھی چیز پاکستان سے باہر کسی ملک سے پاکستان منگوانے والے(importer) اور اس کے خریدار. اس میں سرفہرست، موبائل فون اور الیکٹرانک اشئیاء ہیں (پٹرول اگلے دو/تین سال تک امداد کی شکل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ملنا ہے۔ کاروں کی درآمد پر پابندی لگ چکی ہے)۔

2۔ جن کو پاکستانی روپیہ ڈالر میں تبدیل کر کے ملک سے باہر بھیجنا ہو۔ مثلا؛ جن کو بیرون ملک سفر کرنا ہو، جن کے بچے ملک سے باہر تعلیم حاصل کر رہے ہوں، جنہیں علاج کے غرض سے ملک سے باہر جانا ہو، جن کی دبئی وغیرہ میں پراپرٹی کی قسطوں کی ادائیگیاں ہونی ہوں

4۔ سرکاری غیر ملکی لون کی ادائیگی کے لئے۔

عام آدمی (%75پاکستانی) اوپر دی ہوئی 4 کیٹیگری میں سے کسی سے متاثر نہیں ہوگا۔ 
یہ ضرور ہے کہ ڈالر کا بہانہ بنا کر انہی% 75 غریبوں میں سے ایک سبزی والا بھی پیاز کے ریٹ بڑھا دے گا جس کا ڈالر سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہے اور باقی %75 کی جیب کاٹے گا۔دالیں، سبزیاں، مرغی اور گوشت سب پاکستانی پیداوار ہیں اور ان کا ڈالر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جب آپ اپنے ملک کی بنی ہوئی اشیاء ہی استعمال کریں گے تو ہماری معیشت کا ڈالر سے واسطہ کم ہوتا جائے گا۔

آئیے اب جاننے کی کوشش کرتے ہیں وہ کون سے ممالک ہیں جن کی کرنسی کی قدر (value)  ہم سے بھی کم ہے :

ایران: 42105
ویتنام: 23377
کولمبیا: 3300
جنوبی کوریا:1194 
جاپان:111
آئس لینڈ: 123
ہنگری: 292
چلی: 697
کوسٹاریکا: 586

ان ممالک کا زیادہ انحصار اپنی بنائی ہوئی اشیاء پر ہے اور یہاں کے عوام مطمئن زندگی گزار رہے ہیں۔ اور ممالک برآمدات(export) سے اپنی معیشت کو مضبوط کر رہے ہیں۔ 

کچھ ممالک کی کرنسی کی قدر تو پاکستان سے بہتر ہے لیکن ان کی معاشی حالت تشویشناک ہے اور عوام غربت کی وجہ سے شدید پریشانی کی حالت میں ہیں مثلا:
-افغانستان: 80
- بنگلا دیش:85
 - انڈیا: 73
-زمبابوے: 0.93
-ایتھوپیا: 29
-سوڈان: 45

 کّسی بھی ملک کی ترقی یا تنزلی کا اندازہ  ڈالر کی قیمت کم یا زیادہ ہونے سے نہیں لگایا جا سکتا
 بلكہ 
- ملکی درآمدات و برآمدات
 - ملک پر قرضہ کتنا ہے   
- ملک کرپشن سے کتنا پاک ہے

کسی بھی ملک کی اصل ترقی وہاں کی عوام کی خوشحالی ہے اگر عوام خوشحال ہے تو سمجھو ملک ترقی یافتہ ہے اگر عوام حواس باختہ ہے تو ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا کوئی فائدہ نہیں
 ملکی معیشت بہتر یا خراب ہونے  میں ڈالر کی قیمت کی کوئی قیمت نہیں۔۔۔ 
خود بھی جانیں اوروں کو بھی سمجھائیں۔۔ 

سیاستدان اور ملک دشمن میڈیا آپ کو جس ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر ہم سب کو  مایوسی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔۔ ان کی سازش کو سمجھنے اور سمجھانے کی ضرورت ہے۔۔

No comments:

Post a Comment

Popular Posts